ابنا: پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان کی فوج لائن آف کنٹرول پرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ شین ھوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کا بیان کل رات ایک ایسے وقت سامنے آیا کہ جب ہندوستان نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نےلائن آف کنٹرول کی 30بار خلاف ورزی کی۔ ہندوستان کے ٹیلی ویژن چینلز نے اس ملک کے وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو اس قسم کے حملوں کا مناسب جواب دیا جائیگا۔ تاہم پاکستان نے ہندوستان پر 2003کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا۔ پاکستان کی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا کہ دو ہفتوں کے دوران ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت تین افرادہلاک اور26زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نےہندوستان کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ دو دن میں ہندوستانی فوج کی جانب سے 4 ہزار مارٹر گولے اور 59 ہزار مشین گن راونڈ فائر کیے گئے ۔ جبکہ بکیالا اور چاردا سیکٹر میں قائم پاکستان کی 27 چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول کی خلاف کرنے کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
23 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 475166
پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان کی فوج لائن آف کنٹرول پرعام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔